06/05/2024
ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل کے نتائج کا اعلان
لاہور، 5 مئی: یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز نے اتوار کے روز ایم بی بی ایس فورتھ پروفیشنل سالانہ امتحانات 2023ء کے نتائج کا اعلان کر دیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق 44 میڈیکل کالجوں کے 5342 امیدواروں نے امتحان دیا جن میں سے 4878 پاس جبکہ 439 فیل قرار پائے۔ یوں کامیابی کا تناسب 91.74 فیصد رہا۔ نشتر میڈیکل کالج ملتان کی حرا ظہور نے 907/1000 نمبر لیکر پہلی، امیر الدین میڈیکل کالج لاہور کی آمنہ انور نے 893 نمبروں کے ساتھ دوسری اور نشتر میڈیکل کالج ملتان کے محمد اسماعیل زاہد نے 891 نمبر لے کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔ کمیونٹی میڈیسن میں 74، سپیشل پیتھالوجی میں 549، ای این ٹی میں 268 اور آپتھلمالوجی میں 82 امیدواروں نے ڈسٹنکشن حاصل کی۔ تمام نتائج یو ایچ ایس کی ویب سائٹ پر دیکھے جا سکتے ہیں۔