Govt Graduate College Of Commerce Sargodha

Govt Graduate College Of Commerce Sargodha Contact information, map and directions, contact form, opening hours, services, ratings, photos, videos and announcements from Govt Graduate College Of Commerce Sargodha, College & University, Faisal Abad Road Sargodha, Sargodha.

17/10/2023
02/09/2023
02/09/2023
با تسلیمات دفتر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن  ہینڈآوٹ نمبر 497 سرگودہا ( 26 اگست 2023)موسمی حالات کے خطرات سے نمٹن...
26/08/2023

با تسلیمات دفتر ڈائریکٹر تعلقات عامہ سرگودہا ڈویژن
ہینڈآوٹ نمبر 497
سرگودہا ( 26 اگست 2023)موسمی حالات کے خطرات سے نمٹنے ، آنے والی نسل کو سرسیز و شاداب ماحول کی فراہمی اور درختوں کی کمی کو پورا کرنے کے لیے کمشنر محمد اجمل بھٹی کی "ایک پودا پاکستان کیلئے " مہم کامیابی سے جاری ہے۔ اس مہم میں طلبہ پیش پیش ہیں جو خود بھی پودے لگا رہے ہیں اور دوسروں کو بھی ترغیب دے رہے ہیں۔ اس حوالے سے ہائیر ایجوکیشن اور محکمہ جنگلات کے اشتراک سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کے مہمان خصوصی کمشنر محمد اجمل بھٹی تھے۔ دیگر مہمانوں میں ڈائریکٹر کالجز سرفراز گجر ، کنزرویٹر محمد نیاز ، ڈی ایف او نثار الحق ، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز ابو الحسن نقوی اور پرنسپل سلیم اختر سمیت فیکلٹی ممبران اور طلباءنے شرکت کی۔ کالج طلباءنے کمشنر محمد اجمل بھٹی کی نگرانی میں کالج کے سبزہ زار اور سرگودہا فیصل آباد روڈ پر پودے لگائے اور اپنا ویڈیو میسج ریکارڈ کرکے سوشل میڈیا پر آپ لوڈ کیا جس میں انہوں نے دیگر طلباءوطالبات اور سول سوسائٹی کو یہ پیغام دیا کہ سرگودہا کو سرسبز بنانے کے لیے انہوں نے اپنے حصہ کا پودا لگا دیا ہے اب آپ کب لگائیں گے۔ کمشنر محمد اجمل بھٹی نے طلباءکے جذبہ کو بےحد سراہا اور ان میں مختلف پھول اور پھل دار پودے مفت تقسیم کیے۔ اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ موسمی تبدیلیوں کے سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں پاکستان کا پانچواں نمبر ہے جبکہ سرگودھا پنجاب کا بدقسمتی سے وہ ضلع ہے جہاں سبزہ کل رقبہ کا صرف ایک فیصد ہے۔ اس مسئلہ کا تدارک کرنا ہماری موجودہ اور آنے والی نسلوں کی بقاءکا مسئلہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں شہر میں جہاں کہیں بھی جگہ نظر آئے درخت لگانا ہوں گے اور اس حوالے سے سکولز میاواکی جنگل کے لیے انتہائی موزوں ثابت ہوں گے۔ کمشنر کا مزید کہنا تھا کہ درخت ماحول کی حفاظت کے اہم سپاہی ہیں ،زندگی کی علامت اور زمین کا زیور ہیں۔ کہتے ہیں ملک سونے اور چاندی کے بغیر ترقی کرسکتا ہے لیکن جنگلات کے بغیر نہیں۔ ہم زندہ رہنے کے لیے جو سانس لیتے ہیں وہ درختوں کا ہی مرہونِ منت ہے یعنی ہماری زندگی کی سانسیں درختوں کی وجہ سے چل رہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہنا غلط نہ ہوگا کہ دنیا جس دن ان درختوں کے وجود سے خالی ہوگئی وہ دن انسان کا آخری دن ہوگا۔درخت لگانے کا کلچر پیدا ہوجائے تو ایئر کنڈیشنگ کلچر ختم ہوسکتا ہے اور اگر درخت نہیں لگے تو پھر مستقبل میں ایئر کنڈیشنگ لگڑری نہیں بلکہ ہر گھر کی ضرورت بن جائے گا۔گھروں اور چھوٹی عمارات کے آس پاس درخت لگانے سے بھی اردگرد کا ماحول بہتر کیا جاسکتا ہے۔ درخت لگانا بہت آسان کام ہے، بس اس کی اہمیت کو سمجھنے کی ضرورت ہے۔ تقریب کا اختتام ملک و قوم کی سلامتی کی دعا پر ہوا۔
٭٭٭٭٭

مون سون شجرکاری مہم 2023 کے سلسلے میں منعقد تقریب کے دوران پروفیسر سلیم اختر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھ...
26/08/2023

مون سون شجرکاری مہم 2023 کے سلسلے میں منعقد تقریب کے دوران پروفیسر سلیم اختر پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی کو یادگار شیلڈ پیش کرتے ہوئے،خواجہ شاہد اقبال ،سرفراز احمد گجر ڈائریکٹر کالجز سرگودھا ،نیاز محمد کنزرویٹر فاریسٹ سرگودھا سرکل،سید ابوالحسن نقوی ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سرگودھا بھی ہمراہ ہیں.

کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نثار الحق کی ننھی کلیاں اپنے معصوم ہاتھوں سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف...
26/08/2023

کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی اور ڈسٹرکٹ فارسٹ آفیسر نثار الحق کی ننھی کلیاں اپنے معصوم ہاتھوں سے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا میں شجر کاری کرتے ہوئے..یہ بچے ہمارا روشن مستقبل ہیں.
Commissioner Sargodha Division

کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا کا دورہ کیا اور معزز فیکلٹی اور طلباء سے مون سون  ...
26/08/2023

کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا کا دورہ کیا اور معزز فیکلٹی اور طلباء سے مون سون شجرکاری مہم 2023 کا بڑھ چڑھ کر حصہ بننے کی تاکید کی. کمشنر سرگودھا نے گرین پاکستان کا ویژن اور شعور بڑھانے پر بھی زور دیا.بعد ازاں کمشنر سرگودھا محمد اجمل بھٹی نے طلباء میں پودوں کو تقسیم کیا اور ادارے کے لان میں یادگاری پودا بھی لگایا. اس موقع پر ڈائریکٹر کالجز سرفراز احمد گجر، ڈپٹی ڈائریکٹر کالجز سید ابوالحسن نقوی، کنزرویٹر سرگودھا سرکل نیازمحمد، ڈسٹرکٹ فاریسٹ آفیسر نثار الحق، پرنسپل گورنمنٹ گریجویٹ کالج آف کامرس سرگودھا پروفیسر سلیم اختر،پروفیسر فیاض اسلم, راؤ مدثر اقبال ،پروفیسر شہزاد اسلم ،پروفیسر محمد الطاف چیمہ ،پروفیسر سید تحسین رضا اور پبلک ریلیشن آفیسر پروفیسر راؤ فیضان دانش بھی موجود تھے.
Commissioner Sargodha Division

 Govt Graduate College Of Commerce SargodhaHED PunjabUniversity of Sargodha
01/08/2023


Govt Graduate College Of Commerce Sargodha
HED Punjab
University of Sargodha

 # Govt Graduate College Of Commerce Sargodha
01/08/2023

# Govt Graduate College Of Commerce Sargodha

01/08/2023

Address

Faisal Abad Road Sargodha
Sargodha
40100

Opening Hours

Monday 09:00 - 17:00
Tuesday 09:00 - 17:00
Wednesday 09:00 - 17:00
Thursday 09:00 - 17:00
Friday 09:00 - 17:00

Telephone

+92483259537

Website

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Govt Graduate College Of Commerce Sargodha posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Share