05/04/2022
ضلع مہمند۔لوئر کوہستان کیال خوڑ میں ڈوبنے والے مہمند پولیس اہلکار کی نعش تاحال ریکور نہ ہوسکا۔اہلکار زاہد علی کا لوئر کوہستان علاقہ شیشل کیال خوڑ میں ڈوبنے کی پانچ روز مکمل ہوگئے۔
18 اضلاع کی بلدیاتی انتخابات کے موقع پر ضلع مہمند کی پانچ سو پولیس اہلکار کوہستان میں ڈیوٹی کے لئے روانہ اور وہاں پولنگ اسٹیشنوں کی ڈیوٹی پر معمور کئے تھے۔مگر بدقسمتی سے واپسی پر پڑانگ غار کے رہائشی کانسٹیبل زاہد علی بیلٹ نمبر 3547 کا لوئر کوہستان علاقہ شیشل کیال خوڑ پر لکڑی کے بنے ہوئے پل سے پاؤں پھسل کر کیال خوڑ کی بے رحم موجوں کی نذر ہوگئے۔کانسٹیبل زاہد علی ڈوبنے کی پانچ روز مکمل ہوگئے۔لیکن ان کی نعش تاحال ریکور نہ ہو سکی۔جبکہ لوئر کوہستان میں ڈیوٹی کے دوران عمیر نامی سپاہی بھی لوگوں کی لڑائی میں سر پر پتھر لگنے سے زخمی ہوچکے تھے۔یاد رہے کہ ضلع مہمند کی بیشتر سابقہ خاصہ دار پولیس ڈیوٹی کے دوران اپنا اسلحہ، کارتوس اور راشن وغیرہ استعمال کررہے ہیں