20/04/2022
(ویمن یونیورسٹی میں اسمارٹ فون کے استعمال پر پابندی)
صوابی:ویمن یونیورسٹی صوابی کی انتظامیہ نے پابندی کا اعلامیہ جاری کردیا جس میں کہا گیا ہے کہ 20 اپریل سےطالبات یونیورسٹی کے احاطے میں اسمارٹ فونز کا استعمال نہیں کرسکیں گی۔علامیے میں کہا گیا ہے کہ طلبہ پڑھائی کے اوقات میں سوشل میڈیا ایپلیکشنز کا استعمال کرتے ہیں، جس سے طلبہ کی پڑھائی، اخلاقیات اور کارکردگی متاثر ہورہی ہے۔اعلامیے کے مطابق اسمارٹ فونز کے استعمال پر طلبہ کے خلاف کارروائی اور 5 ہزارروپے تک جرمانہ ہوگا۔(صوابی نامہ نیوز).