26/04/2025
میٹرک سے فارغ التحصیل طلبہ وطالبات کے نام
موجودہ دور سوشل میڈیا کا دور ھے ۔ سوشل میڈیا کا منفی استعمال زیادہ ھے ۔ اس کو ایک اچھے مقصد کے لئے بھی استعمال کیا جاسکتا ھے ۔ میٹرک سے فارغ طلبہ وطالبات اپنی یونیفارم پر فضول سے الفاظ لکھتے ہیں اپنی یونیفارم اچھے طریقے سے پیک کرکے اپنے پڑوس یا ہوٹلز ورکشاپس میں کام کرنے والوں کو دے کر نیکی کمائیں ۔ اس طرح اپنی کتابیں مستحق طلبہ کو گفٹ کردیں یہ کام اپنے آس پاس موجود سرکاری سکولز یا نجی سکولز کے ذریعے بھی کرسکتے ہیں ۔
چھوٹے چھوٹے ویڈیو کلپس کے ذریعے اپنے والدین اساتذہ سکول انتظامیہ اور سکول سے وابستہ مالی ڈرائیورز نائب قاصد سیکیورٹی گارڈز کا شکریہ ادا کریں ۔ اس طرح آپ اپنے معاشرے کے ایک مفید اور کار آمد شہری بن سکتے ہیں