29/05/2025
آج مورخہ 29 مئی 2025 کو لسبیلہ یونیورسٹی وڈھ کیمپس کے ملازمین اور سردار زادہ گورگین مینگل کے درمیان مینگل کورٹ وڈھ میں ایک میٹنگ منعقد ہوئی جس میں انہوں نے ملازمین کو وائس چانسلر کی طرف سے یقین دہانی کروائی کہ جلد ملازمین کو مستقل اور انکا آٹھ سالہ سروس بحال کیا جائیگا،
جس پر ملازمین نے سردار صاحب اور وائس چانسلر صاحب کا شکریہ ادا کرتے ہوئے اپنے احتجاج کے ان مطالبات کو سردار صاحب اور وائس چانسلر کے سامنے رکھ کر اپنا پر امن احتجاج فلحال ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا۔
*مطالبات*
1۔موجودہ تمام ملازمین کو مستقل کیا جاۓ۔
2- آٹھ سالہ سروس بحال کیا جاۓ اور انکرمنٹس دیے جائیں۔
3- تمام ختم شدہ آسامیوں کو بحال کیا جاۓ جن پر آٹھ سال سے ملازمین بھرتی ہیں۔
4- کیمپس اور ہوسٹلز کی بلڈنگز پر کام کو جلد شروع کیا جائے۔
5- ملازمین کے خلاف انتقامی کاروائی بند کی جائے جیسے ایکسپلینیشن اور تنخواہوں سے کٹوتی وغیرہ۔