09/09/2026
ہائے افسوس پختنوں سہ درندگان راپکے پاتے کیگی💔😡
مدین: کم عمر بچی مبینہ زیادتی کے بعد فائرنگ سے جاں بحق، ایک شخص گرفتار
مدین کے علاقے کوز کلے میں تقریباً 9 سے 10 سالہ کم عمر بچی کو مبینہ جنسی زیادتی کے بعد فائرنگ کرکے قتل کیے جانے کا افسوسناک واقعہ پیش آیا۔
ذرائع کے مطابق بچی کی لاش مدین ہسپتال منتقل کی گئی، جہاں پوسٹ مارٹم کے دوران مبینہ جنسی زیادتی کے شواہد ملنے کی اطلاع ہے۔
پولیس نے واقعے میں ملوث ہونے کے شبہ میں سلطان محمد ولد شیر زمان کو گرفتار کرلیا ہے، جبکہ مبینہ طور پر واردات میں استعمال ہونے والا پستول بھی برآمد کرلیا گیا۔
پولیس کے مطابق واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے اور تمام پہلوؤں سے تحقیقات کی جا رہی ہیں۔ واقعے کی حتمی حقیقت تفتیش اور قانونی کارروائی مکمل ہونے کے بعد سامنے آئے گی۔