Urdu Department BZU

Call Directions Website Contact the university

Urdu Department BZU This page is related to the Department of Urdu, Bahauddin Zakariya University, Multan.

جامعہ زکریا ملتان سے ملحقہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں بی ایس اردو کی طالبات کے تحقیقی مقالات کا زبانی ا...
31/10/2026

جامعہ زکریا ملتان سے ملحقہ گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین وہاڑی میں بی ایس اردو کی طالبات کے تحقیقی مقالات کا زبانی امتحان منعقد ہوا جس میں ڈاکٹر خاور نوازش نے بطور بیرونی ممتحن شرکت کی۔

ہفت روزہ اجلاس (عکاس ادبی فورم، شعبہ اردو)29 اکتوبر 2026ء
29/10/2026

ہفت روزہ اجلاس (عکاس ادبی فورم، شعبہ اردو)
29 اکتوبر 2026ء

29/10/2026

عکاس ادبی فورم کا ہفت روزہ اجلاس آج مورخہ 29 اکتوبر 2026ء شعبہ اردو کے عبد الرؤف کوثر شہید ہال میں منعقد ہوا۔ فورم کی سیکرٹری انفال جمشید نے گزشتہ اجلاس کی رُوداد پیش کی جسے حاضرین کی طرف سے بہت سراہا گیا۔ اس کے بعد محرکِ بحث ڈاکٹر الیاس کبیر نے “نوآبادیات، مابعد نوآبادیات اور مقامیت” کے موضوع پر عالمانہ گفتگو کی۔ پھر حاضرین اور طلبا کے مختلف سوالات کی روشنی میں یہ مکالمہ آج کے موضوع کو سمجھنے کے لیے ادب کے ساتھ ساتھ تاریخ، نفسیات اور مارکسزم ایسے علوم کی اہمیت کی طرف بڑھا۔ اجلاس میں لال پیر یونیورسٹی کالج مظفر گڑھ میں اُستاد شعبہ اردو مس کرن زہرا اور اُن کے طلبا نے بھی شرکت کی۔ آخر میں ڈاکٹر خاور نوازش صدر شعبہ اردو نے اجلاس کا تمام شرکا اور بالخصوص ڈاکٹر الیاس کبیر صاحب کا شکریہ ادا کیا کہ وہ اپنی مصروفیات میں سے وقت نکال کر عکاس ادبی فورم کی اس ہفت روزہ نشست میں تشریف لائے اور شعبہ اردو کے طلبا کو اپنے مطالعے سے مستفید کیا۔

جامعہ زکریا ملتان سے ملحقہ لال پیر یونیورسٹی کالج قصبہ گجرات (ضلع مظفر گڑھ) کے بی ایس اردو آٹھویں سمسٹر کے طلبا آج اپنے ...
29/10/2026

جامعہ زکریا ملتان سے ملحقہ لال پیر یونیورسٹی کالج قصبہ گجرات (ضلع مظفر گڑھ) کے بی ایس اردو آٹھویں سمسٹر کے طلبا آج اپنے کمپری ہنسو امتحان کے لیے شعبہ اردو تشریف لائے۔ ساتھ اُن کی استاد محترمہ کرن زہرا بھی تھیں جو شعبہ اردو جامعہ زکریا ملتان کی ہی سابق طالب علم ہیں۔ امتحان کے بعد صدرِ شعبہ ڈاکٹر خاور نوازش کے ساتھ طلبا کا گروپ فوٹو۔

عبداللطیف قمر صاحب کے شکریہ کے ساتھ
28/10/2026

عبداللطیف قمر صاحب کے شکریہ کے ساتھ

𝐃𝐞𝐚𝐫 𝐁𝐙𝐔 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐫𝐚𝐝𝐮𝐚𝐭𝐞𝐬!Here is an opportunity; but before applying, ensure you meet this criterion: even if you are goi...
24/10/2026

𝐃𝐞𝐚𝐫 𝐁𝐙𝐔 𝐔𝐫𝐝𝐮 𝐆𝐫𝐚𝐝𝐮𝐚𝐭𝐞𝐬!
Here is an opportunity; but before applying, ensure you meet this criterion: even if you are going to teach Urdu, you must be capable of introducing yourself and engaging in basic English conversation. This is typically a fundamental requirement within this English medium system; simply possessing the qualifications listed on your CV or having teaching experience is not enough, you must also have the necessary communication skills.

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، میلسی کی بی ایس اردو کی طالبات اپنی اُستاد پروفیسر فاطرہ کنول کے ساتھ شعبہ اردو تشریف...
22/10/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج برائے خواتین، میلسی کی بی ایس اردو کی طالبات اپنی اُستاد پروفیسر فاطرہ کنول کے ساتھ شعبہ اردو تشریف لائیں اور کمپری ہنسو امتحان میں شرکت کے بعد صدر شعبہ اردو ڈاکٹر خاور نوازش سے ملاقات کی۔ طلبا کے ساتھ اُن کے موجودہ مطالعے اور مستقبل میں تحقیقی دلچسپیوں کے حوالے دلچسپ گفتگو ہوئی۔ طالبات میں سے ایمن رحمان نے اپنے والد گرامی معروف محقق اور نقاد جناب ڈاکٹر شفیق الرحمن الٰہ آبادی کی تازہ تصنیف بعنوان “ڈاکٹر نجیب جمال:شخصیت و فن” ڈاکٹر خاور نوازش کو پیش کی۔

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادّو کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر حافظ سیف اللہ اور کوآرڈنیٹر بی ایس پروگرام جناب محمد اشرف خان چانڈی...
22/10/2026

گورنمنٹ گریجویٹ کالج کوٹ ادّو کے صدر شعبہ اردو ڈاکٹر حافظ سیف اللہ اور کوآرڈنیٹر بی ایس پروگرام جناب محمد اشرف خان چانڈیہ (شعبہ باٹنی) نے ڈاکٹر خاور نوازش کو مبارک باد پیش کی۔

07/07/2026
𝐁𝐒 𝐔𝐫𝐝𝐮 (4 Year)𝐀𝐃𝐏 𝐔𝐫𝐝𝐮 (2 Years) Last date to apply: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟏𝟎, 𝟐𝟎𝟐𝟔
04/07/2026

𝐁𝐒 𝐔𝐫𝐝𝐮 (4 Year)
𝐀𝐃𝐏 𝐔𝐫𝐝𝐮 (2 Years)
Last date to apply: 𝐉𝐮𝐥𝐲 𝟏𝟎, 𝟐𝟎𝟐𝟔

Address

Bosan Road
Multan
60800

Telephone

+92619210117

Alerts

Be the first to know and let us send you an email when Urdu Department BZU posts news and promotions. Your email address will not be used for any other purpose, and you can unsubscribe at any time.

Contact The University

Send a message to Urdu Department BZU:

Shortcuts

Share

Nearby universities